پاک بھارت مذاکرات میں اولیت کشمیر کو ہونی چاہئے‘سید علی گیلانی

جمعرات 6 فروری 2014 14:02

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء) قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ، عصمتیں لٹ چکی ،جوانیاں شہید ہو چکی ، بھارت ریاستی دہشت گردی کا بد ترین مظاہرہ کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

پوری امت مسلمہ مظلوم جبکہ جابر طاقتوں نے دنیا بھر میں اپنا تسلط قائم کر رکھا ہے ، پاک بھارت مذاکرات سے پہلے بھارت ریاستی دہشت گردی ختم کرتے ہوئے اپنی افواج کا انخلاء کرے ،پاکستان میں شیعہ سنی فسادات کا خاتمہ اور طالبان کے نام پر بم کارخانے بند ہونے چاہیے،آزادیاں تلواروں کے سائے تلے ملتی ہیں نہ کہ مذاکرات کی میز پر ،جہاد آج بھی موجود جبکہ اس کو روکنے والے نیست ونابود ہو رہے ہیں،پوری پاکستانی قوم ،کشمیریوں کی تحریک کے شانہ بشانہ جبکہ حکومت پاکستان اپنی کشمیر پالیسی درست کرییوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے جماعت الدعوہ میرپور زون کے زیر اہتمام میرپور چوک شہیداں کے مقام پر یکجہتی کشمیر کانفرنس کاانعقاد ، مقبوضہ کشمیر اور مقامی قیادت کے مشترک خطابات ، چیئرمین حریت کانفرنس سید علی گیلانی ،شببیر شاہ دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کے ٹیلیفونک جبکہ مرکزی راہنماجماعت الدعوہ رانا افتخار حیدر ،مسلم لیگ (ن )کے مرکزی سیکرٹری مالیات چوہدری محمد سعید ، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر قاری عتیق، جماعت اہلسنت کے جنرل سیکرٹری ڑضوان مکی ، انجمن تاجران کے صدر سہیل شجاع مجاہد ، چیمبر آف کامرس کے نائب صدر راجہ خالد ، تنظیم الاساتذہ کے راہنما قاری شبیر سلفی ، جماعت الدعوہ کے ضلعی امیر محمد سجاد ، اخلاق احمد جذبی کے خطابات اس موقع پر عوام خاص کا ایک جم غفیر موجود تھا، کانفرنس کا خواص خطاب مقبوضہ کشمیر سے سالار حریت امیر المجاہدین محترم سید علی گیلانی ،شببیر شاہ، دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کے ٹیلیفونک کے خطابات تھے ، جس میں انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ66سال سے آزادی کی جد وجہید اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں ، عورتوں بچیوں کی عصمتیں لٹ چکی ہین ، بوڑہے سے لیکر جوانوں بچوں تک قربانیاں دے رہے ہیں بھرت کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا بد تریں مظاہرہ ہو رہا ہے آج پوری دنیا میں جابر طاقتوں نے تسلط قائم کر رکھا ہے پوری امت مسلمہ مظلومیت کی نشان بن چکی ہے ،سید علی گیلانی کہا کہ پاکستانی کل قیادت سے ہماری اپیل ہے ، کہ پاکستان کو استحکام بخشا جائے اوربلوچستان کے عوام کے ساتھ مذاکراتکئے جائیں، طالبان کے نام پر بم دھماکوں اور شیعہ سنی فسادات کا خاتمہ ہونا چاہیئے پاک بھارت مذاکرات میں اولیت کشمیر کو ہونی چاہئے اور ان مذاکرات سے قبل بھارتی فوجی انخلاء کرے تبھی مزاکرات با معنی ہو سکتے ہیں بھارت سرکار چھوٹے بچوں کو گرفتار اور قیادت کو نظر بند کر کے مقبوضہ کشمیر کو قبر ستان کی خاموشی قائم کرنا چاہتی ہے، میرپور کے غیور عوام کی جانب سے اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کیا،مرکزی راہنماجماعت الدعوہ رانا افتخار حیدر نے کہا کہ غیرت مند کشمیریوں نے جہاد کا آغاز مقبوضہ کشمیر سے کیا لیکن ہم اس کو اسی پر ختم نہیں کریں گے بلکہ ہندوستان کے اندر 24کڑوڑ مسلمانوں کی آزادی تکاور بھارت کی بربادی تک اس کو جاری رکھیں گے، کشمیر کا ایک حصہ بھی تلوار گولی سے آزاد ہوا تھا نہ کہ مذاکرات سے اب انشا ء اللہ مقبوضہ کشمیر بھی مسلح جد جہد سے آزاد ہہو گا ، کشمیریوں نے پر امن رہ کر غیر مسلح ہو کر اپنی آزادی کی جدو جہد کی اور عالمی طاقتوں کو اپنی طرف متوجہ کرنا چاہا مگر ان غیر مسلح کشمیریوں پرامن کے متلاشیوں کی پر امن احتجاج بھی بھارت جیسے دہشت گردانہ سوچ کے حاململک کو گوارہ نہ ہوا اور انکی نہتے لوگوں کی غیر مسلح کال کو گولی کے ذریعہ دبانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے ، جبکہ تمام حقیقی قیادت کو پابند سلاسل کیا ہوا ہے ، رانا افتخار حیدرنے کہا کہ کشمیریوں کی قر بانیا ں رائگاں نہیں جائیں گی بلکہ آزادی ان کا مقدر ہے جبکہ کشمیر کا سودا کرنے والے برطانیہ اور عالمی سطح پر دہشت گردی کوتحفظ دینے والے امریکہ اور اس کے حواریوں انکی دہشت گردانہ صفات کے پیش نظر بھارت کو سلامتی کونسل کا مستقل رکن بنانے کا عزم کر رکاھ ہے آج جہاد کو روکننے والے نیست و نابود جبکہ جہاد اللہ کے حکم سے قیامت تک جاری رہے گا مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری مالیاتسابق صدر ایونصنعت وتجارت پاکستان چوہدری محمد سعید نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر انڈیا کے تسلط سے جلد آزاد ہوگا ، کشمیری جلد آزادی کا سورج طلوع ہوتا دیکھیں گے انہوں نے کہا کہ ہم سب سے پہلے مسلمان اور اسکے بعد سیاست دان ہیں پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے کشمیریوں کی جد وجہد آزادی حق پر مبنی ہے اہل پاکستان ہمیشہ ان کے پشتیبان رہے ہیں اور رہیں گے ،نجمن تاجران کیصدرسہیل شجاع مجاہد نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے مظلوم کشمیری ہمارے جسم کے ایک حصہ کی مانند ہیں ، وہاں ان پر مظالم ہوتے ہیں، تو ہمیں یہاں انکی تکلیفوں کی شدت محسوس ہوتی ہے، تنظیم اساتذہ کے قاری شبیر سلفی نے کہا کہ حکومت کو امریکی غلامی کے بجائے کشمیریوں کی کھل کر ہر سطح پر اور ہر ممکن مدد کرنی چاہئے ،اور اندرونی خلفشار کو کم کرتے ہوئے امن و امان کی ظرف توجہ دینی چاہئے ،جماعت اسلامی کے ضلعی امیرقاری عتیقالرحماننے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی تحریک کو دہشت گردانہ کاروائیوں سے نہیں روکا جاسکتا ، کشمیری نسل در نسل قربانی دیتے چلے آئے ہیں اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے ، اخلاق جذبی نے کہا کشمیر پر ہمارہ مئوقف اصولی ہے ، اس کی آزادی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، حکومت اور عوام پاکستان کو ماؤں، بہنوں اور حق خود ارادیت کیلئے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے پاکستان پر مر مٹنے والوں کیلئے اکھٹے ہونا چاہیے تھا ، ان کا باہم اتفاق ہی تحریک آزادی کو تیز تر اور اس کی منزل کو قریب تر کر سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :