سری لنکن کرکٹ بورڈ نے بھی بگ تھری کی تجاویز کو مسترد کردیا

جمعرات 6 فروری 2014 13:45

کولمبو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء) پاکستان ایگزیکٹو بورڈ کی میٹنگ میں بگ تھری کی مخالفت کے بعد سری لنکن کرکٹ بورڈ نے بگ تھری کی تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی میں کسی ملک کی اجارہ داری نہیں چلنے دینگے میڈیا رپورٹ کے مطابق بگ تھری کی مخالفت کا فیصلہ سری لنکا کی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ میں سابق اور موجودہ کپتانوں، اسٹیک ہولڈرز اور اسپورٹس منسٹری کے سیکریٹری سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔

(جاری ہے)

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ میں کسی کی اجارہ داری قبول نہیں کریں گے۔ کرکٹ انتظامات اور مالیات پر آئی سی سی کا اختیار رہنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :