بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ کا فائنل کل پرتھ میں کھیلا جائے گا

جمعرات 6 فروری 2014 13:44

پرتھ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء) بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ کا فائنل جمعہ کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ فیصلہ کن معرکے میں پرتھ سکارچرز کی ٹیم ہوبارٹ ہریکنز کے مدمقابل ہو گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں جاری ایونٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا اور دو ٹاپ ٹیموں پرتھ سکارچرز اور ہوبارٹ ہریکنز کی ٹیموں نے عمدہ کارکردگی کی بدولت فیصلہ کن معرکے میں جگہ بنا رکھی ہے۔ ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں ہوبارٹ ہریکنز کی ٹیم نے میلبورن سٹارز کو 7 وکٹوں سے زیر کیا تھا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پرتھ سکارچرز کی ٹیم سڈنی سکسرز کے خلاف فتح یاب رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :