پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ ختم ہوگئی

جمعرات 6 فروری 2014 13:43

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ ختم ہوگئی پی سی بی ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کوچز کیلئے وقار یونس، معین خان اور محسن خان سمیت 12 درخواستیں موصول ہوئی ہیں پی سی بی نے خواہشمند امیدواروں کو 6 فروری تک درخواستیں جمع کرانے کی ڈیڈ لائن دے رکھی تھی۔

(جاری ہے)

ڈیو واٹمور اور جولین فاؤنٹین کی بطور کوچز مدت پوری ہونے کے بعد پی سی بی نے نئے کوچز کی تلاش کیلئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی جس میں انتخاب عالم، سبحان احمد،جاوید میانداد اور وسیم اکرم شامل ذرائع کے مطابق وقار یونس اور محسن خان نے ہیڈ کوچ کیلئے درخواستیں دی ہیں جبکہ معین خان بھی اس عہدے کے مضبوط امیدوار ہیں تاہم خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ رسمی کارروائی نمٹانے کے بعد وقاریونس کو یہ ذمہ داری سونپ دے گا۔

واضح رہے کہ وقار یونس اس سے قبل بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ رہ چکے ہیں اور ان کی موجودگی میں پاکستانی ٹیم نے پانچ ٹیسٹ، 22 ون ڈے اور چھ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں کامیابی حاصل کی تھی، تاہم سابق چیرمین اعجاز بٹ سے اختلافات کے نتیجے میں انھوں نے یہ عہدہ چھوڑدیا تھا۔

متعلقہ عنوان :