سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت کل ہوگی

جمعرات 6 فروری 2014 13:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت کل جمعہ کو ہوگی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت جمعہ کو ہوگی دوسری جانب سابق صدر کے قریبی ساتھی ڈاکٹر امجد پرویز نے بتایا کہ پرویز مشرف کی طبیعت بہتر نہیں،بظاہر جمعہ کو انکا عدالت جانا مشکل لگتاہے۔یاد رہے کہ جنرل (ر)پرویز مشرف گزشتہ ماہ کے اوائل میں عدالت میں پیشی کے موقع پر طبیعت خراب ہونے کے بعد سے امراض قلب کے فوجی ادارے میں زیرعلاج ہیں، اور عدالت نے انھیں سات فروری کو پیش کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :