حریت کانفرنس کے بزرگ رہنما سید علی گیلانی کا پاکستان کی کشمیر پالیسی پر تحفظات کا اظہار

جمعرات 6 فروری 2014 13:37

سرینگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء) حریت کانفرنس کے بزرگ رہنما سید علی گیلانی نے پاکستان کی کشمیر پالیسی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کی حکومت اور سیاسی پارٹیوں کو بھارت کے حوالے سے کسی خوش فہمی میں مبتلا نہیں ہوناچاہیے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں سید علی گیلانی نے کہاکہ پاکستان کی حکومت اور وہاں کی سیاسی پارٹیوں کو بھارت کے حوالے سے کسی خوش فہمی میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے۔ انہیں سمجھنا چاہیے کہ کشمیر جس طرح ہمارا بنیادی مسئلہ اسی طرح ان کے ملک کا بھی کور ایشو ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو چھوڑ کر فروعی معاملات پر بھارت کیساتھ دوستی کرنے سے نہ صرف کشمیر بلکہ پورے خطے میں بدامنی پھیل سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :