حکومت پاکستان اور کالعدم تحریک طالبان کے درمیان مذاکرات اندرونی معاملہ ہے ، امریکہ
جمعرات 6 فروری 2014 13:34
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء) امریکی محکمہ خارجہ کے معاون وزیر ڈین فیلڈ مین نے حکومت پاکستان اور کالعدم تحریک طالبان کے درمیان مذاکرات کو اندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ خطے میں امن و استحکام کی خواہش رکھتے ہیں ، امریکہ اپنی کوششیں جاری رکھے گا ، ایبٹ آباد میں اسامہ کیخلاف کارروائی اور سلالہ چیک پوسٹ کے واقعہ سے تعلقات کو شدید دھچکہ لگا ،توانائی کے شعبے میں پاکستان کے نیشنل گرڈ میں 1000 میگاواٹ سے زیادہ بجلی داخل کی ، تقریباً ایک کروڑ 50 لاکھ لوگوں کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کافی ہے ،امریکہ شکیل آفریدی کی سلامتی اور رہائی کاخواہش مند ہے ۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جہاں تک دہشت گردی کی روک تھام سے متعلق ہماری پالیسی کا تعلق ہے، صدر براک اوباما نے پچھلے سال اپنی تقریر میں اس پروگرام کی شفافیت واضح کردی تھی ہم خطے میں امن اور استحکام کی خواہش رکھتے ہیں اور اس کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں پاک امریکہ اسٹرٹیجک مذاکرات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں، معاون وزیر خارجہ نے بتایا کہ یہ دونوں ملکوں کے درمیان اہم نوعیت کے اعلیٰ سطحی مذاکرات تھے، اور ان کی اہمیت اس لیے بھی زیادہ تھی کیونکہ یہ کئی برس کے وقفے کے بعد ہوئے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مودی اور راہول گاندھی سے ان کی متنازع تقاریر پر جواب طلب
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.