مشرف کی عدالت میں حاضری وکلا کی رائے سے مشروط، حتمی فیصلہ آج کیا جائیگا
جمعرات 6 فروری 2014 12:25
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء) مستند ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے جمعہ کو خصوصی عدالت میں پیش نہ ہونے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے تاہم حتمی فیصلہ وکلا کی مشاورت کے بعد آج رات کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق سابق صدر نے خصوصی عدالت میں حاضری کو اپنے قانونی مشیروں کی رائے سے مشروط کیا ہے اور قانونی مشیر عدالت میں پیش ہونے کے حق میں نہیں ہیں ۔
قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد سابق صدر نے فوری طور پر اپنے وکلا سے تفصیلی بات کی تھی، انھیں مشورہ دیا گیا تھا کہ عدالت میں پیش ہونے سے ان کا مقدمہ کمزور ہوجائے گا کیونکہ اگر وہ ایک دفعہ پیش ہوگئے تو عدالت فرد عائد کرنے میں ایک منٹ کی تاخیر بھی نہیں کریگی۔(جاری ہے)
ذرائع نے بتایا کہ سابق صدرکو ان کے قانونی مشیروں نے بتایا کہ اگر ایک بار فرد جرم عائد ہوگئی تو پھرکیس کوطول دینا مشکل ہوجائے گا اور استغاثہ عدالت سے جلد از جلد فیصلہ لینے کی کوشش کریگا۔
ذرائع نے بتایا کہ قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے حکم کی تعمیل میں ضمانت کے مچلکے جمع کرنے کے بعد سابق صدرکی طرف سے خصوصی عدالت کو تسلیم کر لیاگیا ہے اور اب ایک دن سابق صدرکو خصوصی عدالت کے سامنے پیش ہونا پڑے گا چاہے گرفتار ہوکرپولیس کے ذریعے پیش کیوں نہ ہو لیکن فی الحال ان کے وکلاء کی کوشش ہے کہ جب تک ممکن ہو فرد جرم عائد نہ کرنے دی جائے۔ذرائع نے بتایا جب تک فرد جرم عائد نہ ہوکیس میں مزید پیشرفت قانوناً ممکن نہیں اس لیے پرویز مشرف کے وکلا اس قانونی رکاوٹ کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں ۔پرویزمشرف کی پیشی کے بارے میں احمدرضا قصوری نے ایکسپریس کے رابطے پربتایاکہ پیشی کافیصلہ قانونی مشیروں نے کرناہے،ابھی تک قانونی مشیروں نے پیش ہونے کامشورہ نہیں دیا،انھوں نے کہا عدالت پیش ہونے یانہ ہونے کافیصلہ آج وکلا کی باہمی مشاورت سے کیا جائیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان میں مریضوں کے لیے ویزا فری انٹری، افغان باشندے خوش
-
لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا
-
عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ”میٹا “ پاکستان اور بھارت سمیت متعدد ممالک میں واٹس ایپ پر اے آئی چیٹ بوٹس متعارف کروادیا
-
سپریم کورٹ حسان نیازی اورعباد فاروق کی جبری گمشدگی کا فوری نوٹس لے
-
عالمی رہنماؤں کا اسرائیل اور ایران سے تحمل کا مطالبہ
-
قدرتی طور پر خطے کی صورت حال پر تشویش ہے‘ایرانی صدر کے استقبال کے منتظرہیں. پاکستان
-
اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کی ایران کے شہراصفہان پراسرائیلی حملے کی تصدیق
-
اسرائیل کے خلاف آپریشن نے ہماری اتھارٹی، ہمارے عوام کی فولاد جیسی قوت ارادی اور ہمارے اتحاد کو ظاہر کیا ہے .ایرانی صدر
-
پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری دہشت گردوں کے نشانے پر
-
سعودی وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد کا مقصد دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کو تیز کرنا تھا، ترجمان دفترخارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.