اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی این جی سیکٹر کو گیس بند کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا
جمعرات 6 فروری 2014 11:56
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء) ہائی کورٹ نے موسم سرما کےدوران پنجاب میں سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند رکھنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پوٹھوہار ریجن میں سی این جی بندش کا پرانا شیڈول بحال کردیا۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے حوالے سے کیس پر محفوظ فیصلہ سنادیا، فیصلے میں قرار دیا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کو گیس کی بندش سے متعلق فیصلے کا اختیار نہیں تھا، اس لئے اس معاملے کو فوری طور پر مشترکہ مفادات کونسل میں پیش کیا جائے جو اس بارے میں 90 روز میں فیصلہ کرے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں پوٹھوہار ریجن کے سی این جی اسٹیشن مالکان کی تمام درخواستیں بھی منظور کرتے ہوئے ریجن میں ہفتے میں 3 روز گیس کی فراہمی کا لوڈ مینجمنٹ پلان بھی بحال کردیا ہے۔واضح رہے کہ پوٹھو ہار ریجن میں قائم سی این جی اسٹیشنز کے مالکان نے موسم سرما کے دوران سی این جی سیکٹر کو غیر معینہ مدت تک گیس کی فراہمی بند رکھنے کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا اور عدالت عالیہ نے پہلے ہی سے اس فیصلے کے خلاف حکم امتناعی جاری کررکھا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.