آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ولی عہد سمیت سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں

بدھ 5 فروری 2014 22:08

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ولی عہد سمیت سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری۔2014ء) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے ریاض میں سعودی ولی عہد سمیت سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ پرنس سلمان بن عبدالعزیز نے آرمی چیف کو کنگ عبدالعزیز ایکسی لینس ایوارڈ بھی دیا۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کے تین روزہ دورے کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے سعودی ولی عہد پرنس سلمان بن عبدالعزیز، نائب وزیر خارجہ جنرل عبدالرحمان، سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل حسین بن عبداللہ اور دیگر حکام سے الگ الگ ملاقاتیں کی۔

ان ملاقاتوں میں دفاعی تعاون، علاقائی استحکام اور دوطرفہ تعلقات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل راحیل شریف نے پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے سعودی حکومت اور شہریوں کیلئے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔