صحت کا انصاف مہم کیلئے چارہزاراساتذہ کی خدمات حاصل کرلی گئیں

بدھ 5 فروری 2014 21:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 فروری ۔2014ء)پشاورکی50یونین کونسلوں میں 9 فروری بروز اتوار کو صحت کا انصاف مہم کیلئے چارہزاراساتذہ کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں جبکہ مہم کے دوران تمام یونین کونسلوں میں پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی جائے گااس ضمن میں ایک اجلاس ڈپٹی کمشنرپشاور کیمپ آفس میں منعقد ہوا جس میں ڈی او ایجوکیشن، آی ڈی ا و ایجوکیشن، ای ڈی او ہیلتھ صحت کا انصاف مہم کے رضاکاروں اور متعلقہ افسران اور اساتذہ نے شرکت کی اجلاس میں گزشتہ پولیو مہم پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور آنے والی مہم کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پشاور سید ظہیر اسلام نے کہا کہ یونین کونسلز میں صحت کا انصاف مہم چلائی جائے گی جس کیلئے 4000 اضافی اساتذہ کی خدمات حاصل کر لی گئیں ہیں اس کے علاوہ پولیس نفری کی تعداد بھی بڑھادی گئی ہے آگاہی مہم کیلئے سات ہزار اساتذہ فرائض انجام دیں گے جبکہ موٹرسائیکل چلانے پر مکمل پابندی ہوگی ۔