مسافر ٹرینوں میں جیمرز لگانے کے منصوبے کو جلد شروع کرنے کا فیصلہ

بدھ 5 فروری 2014 21:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 فروری ۔2014ء)محکمہ ریلویز نے تحریب کاری کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر مسافر ٹرینوں میں جیمرز لگانے کے منصوبے کو جلد شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

محکمانہ ذرائع کے مطابق حکام نے مسافر ٹرینوں کی حفاظت کے لئے پہلے مرحلے میں بلوچستان اور سندھ کے درمیان چلنے والی ٹرینوں میں جیمرز لگانے کا فیصلہ کیا تھا ۔تحریب کاری کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر اس منصوبے کو جلد شروع کرکے پایہ تکمیل تک پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹرینوں میں جیمرز لگانے کے لئے فنڈز کی دستیابی بارے جلد محکمہ اپنی رپورٹ مرتب کر لے گا۔