سندھ فیسٹیو ل کا انعقا د صو بے کی ثقا فت کی تر قی اور تر ویج کے لئے کیا گیا ہے،شرمیلا فاروقی،یہ تاثر غلط ہے کہ فیسٹیول میں سندھ کے مقا می فنکا رو ں کو نظر اندا ز کیا گیا ہے ،معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ

بدھ 5 فروری 2014 20:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 فروری ۔2014ء) وزیر اعلیٰ سندھ کی معا و ن خصو صی برا ئے ثقا فت اور ممبر صو با ئی اسمبلی شر میلا فا رو قی نے کہا ہے کہ سندھ فیسٹیو ل کا انعقا د صو بے کی ثقا فت کی تر قی اور تر ویج کے لئے کیا گیا ہے اور اس کے خلا ف پرو پیگینڈا اور بلا جوا ز تنقید نا قا بل فہم ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ سندھ فیسٹیول میں منعقد کی جا نے وا لی تما م تقریبا ت میں سندھ کے لو ک گلو کا ر وں اور فنکا رو ں کو دعو ت دی گئی ہے اور یہ کہا جا نا کہ سندھ فیسٹیو ل میں سندھ کے مقا می فنکا رو ں اور گلو کا رو ں کو نظر اندا ز کیا گیا ہے ، قطعاً در ست نہیں ۔انہو ں نے بتا یا کہ 9فر وری کو ہو نے وا لے کلچرل ولیج میں سندھ کے معرو ف فنکا ر شہنیلا علی اپنے فن کا مظا ہرہ کریں گی ۔

(جاری ہے)

جب کہ سندھ فیسٹیول کی تقریبا ت صو فی نا ئٹ ،بسنت نا ئٹ ،آر ٹس فیسٹیول ،سندھ میو زک میلہ غزل نا ئٹ اور اختتا می تقریب میں تقریباََ 100سے زا ئد فنکا ر اور گلو کا ر اپنے فن کا مظا ہرہ کریں گے ۔سندھ فیسٹیول میں حصہ لینے وا لے ان تما م فنکا رو ں اور گلو کا رو ں کو سفری اخرا جا ت ،رہا ئش اور دیگر تما م سہو لیا ت مہیا کی جا رہی ہیں ۔شر میلا فا رو قی نے بتا یا کہ ان فنکا رو ں اور گلو کا رو ں میں استاد احمد علی (گلوکار) ارباب کھوسو( الگوزہ نواز ) گلاب ( الگوزہ نواز) جے رام جوگی ( انسٹرومنٹ مرلی)مہراب(مٹکا ڈانسر)سائیں داد( مٹکا ڈانسر) عبداللہ ( ڈھول) اقبال( مٹکاڈانسر) کریم (ڈھول ) اجمل(رقاص) دیون (رقاص) دھن راج (رقاص) بھالو(رقاص) ڈھلو(رقاص) ست رام (رقاص) ہیرو(رقاص) رامیش(رقاص) سنتوش(رقاص)سومرو(رقاص)لاشو(رقاص)محمدامن(شہنائی)علی نواز(شہنائی)میرمحمد(ڈھولک) بھورجان(ڈھنبوری انسرومنٹ ) رسول بخش (ڈھنبوری انسرومنٹ )محمد ابراہیم‘ چنڈی فقیر ‘ مالکو‘ سومر‘ مولابخش‘ ہارون اور دیگر شامل ہیں ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان فنکاروں اور گلوکاروں کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے لہذا یہ کہنا کہ مقامی فنکاروں اور گلوکاروں نظراندازکیاجارہاہے درست نہیں ۔

متعلقہ عنوان :