یوم یکجہتی کشمیر پرملک بھر میں عام تعطیل کے روزبھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ عروج پررہا ، شارٹ فال 2500میگا واٹ تک پہنچ گیا ،شہری اور دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں مزید تین گھنٹے کا اضافہ

بدھ 5 فروری 2014 20:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 فروری ۔2014ء) یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ملک بھر میں عام تعطیل کے روزبھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ عروج پررہا ، شارٹ فال بڑھنے سے شہری اور دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں مزید دو سے تین گھنٹے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

این ٹی ڈی سی کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی پیداوار کم ہو کر 8600میگا واٹ کی سطح پر آ گئی جبکہ بجلی کی طلب 11100میگا واٹ ریکارڈ کی گئی ۔

ہائیڈل سے 3000میگا واٹ،تھرمل سے 1175اور آئی پی پیز سے 4425میگا واٹ بجلی کی پیداوار حاصل ہوئی ۔ ترجمان کے مطابق تربیلا اور منگلا میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے ۔ فاؤنڈیشن اور اینگرو پاور پلانٹس دھند کے باعث ٹرپ کر گئے تھے تاہم اینگرو کو دوبارہ سسٹم سے منسلک کر دیا گیا ہے ۔ شارٹ فال میں اضافے کے باعث مختلف شہری علاقوں میں 10سے 12 جبکہ دیہی علاقوں میں 13سے 15گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ریکارڈ کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :