جمشید دستی نے وفاقی حکومت کو بدترین قراردیدیا، حکومت مذاکرات سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے،ملک میں لوٹ مار کا بازار گرہے ، پنجاب میں ترقی کے دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں،رکن قومی اسمبلی کی تورڈھیر میں صحافیوں سے گفتگو

بدھ 5 فروری 2014 20:22

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 فروری ۔2014ء) پنجاب سے تعلق رکھنے والے آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے موجودہ وفاقی حکومت کو سابقہ حکومتوں سے بھی بد تر قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کے گرد چند بیوروکریٹس گھوم کر ملک میں لوٹ مار کا بازار گرم کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے بدھ کے روز موضع تورڈھیر ضلع صوابی میں معروف شخصیت اور اصلاح تحفظ معاشرہ کے صدر سید ذبیخ اللہ باچا کی رہائشگا ہ تورڈھیر میں مقامی صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر علاقے کے ممبر صوبائی اسمبلی عبد الکریم خان اور علاقے کے عمائدین بھی موجود تھے ایم این اے جمشید دستی نے کہا کہ مرکزی حکومت نے صوبہ خیبر پختونخوا کے عوام پر بجلی چوری کا جو الزام لگایا ہے اس سلسلے میں وہ خود بھی غریب عوام سے کہتے ہیں کہ غریبوں کو بجلی کی چوری کرنی چاہئیے اور انکی اپنی یہ خواہش ہے کہ وہ خود اس بجلی چوری کی سرپرستی کریں کیونکہ بجلی کا یونٹ جب22 روپے تک ہو چکاہو گا اور بڑے لوگوں کی بجلی کی چوریاں غریبوں سے وصول کی جاتی ہو نگی تو پھر غریب بجلی کی چوری نہیں کرینگے تو اور کیا کرینگے انھوں نے کہا موجودہ حکومت کے پنجاب میں ترقی کے دعوے بھی جھو ٹ پر مبنی ہیں اور صرف لاہور میں اربوں روپے کی رقم خرچ کرکے اسے پنجاب کی ترقی کا نام دیا جا رہا ہے جبکہ نواز شریف نے اپنی بیٹی کو سیاست میں لانے اور انکی شہرت کرنے کے لئے 100 ارب قرضہ سکیم کا اعلان کیا جبکہ حقیقت میں کسی کو قرضہ نہیں دیا گیا انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں امن لانے کے لئے مذاکرات سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

حالانکہ موجودہ صورتحال میں بہتری تب آئے گی جب ہم امریکی جنگ سے نکل آئیں گے اور یہ کام موجودہ حکمران نہیں کرسکتے بلکہ اسے ایک بہادر لیڈر ہی کر سکتا ہے جو کہ پاکستانی ہو اور اسکا سب کچھ پاکستان میں ہو حالانکہ انھوں نے خود بھی انکی حکومت کو اس بنا پر ووٹ دیا تھا کہ میاں صاحب اپنی جلاوطنی سے کچھ سیکھ چکے ہونگے اورانھوں نے خود بھی حکومت سے پہلے تبدیلی لانے کے دعوے اور وعدے کئے لیکن افسوس کہ وہ سب جھوٹے ثابت ہوئے اور اب انکی حکومت صرف چند بیورو کریٹوں کے گرد گھوم رہی ہے اور اس نے لوٹ مار اور کرپشن بھی کی ہے ۔