اسلام آباد: دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

بدھ 5 فروری 2014 18:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری۔2014ء) اسلام آباد کے نواحی علاقے روات میں جرگے کے دوران دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ سہالہ کے علاقے روات میں پانی کی موٹر کا تنازٕع حل کرنے کے لئے جرگہ بلایا گیا تھا۔ جرگے کے دوران دونوں گروپوں کے درمیان تکرار ہو گئی جس کے بعد ایک گروپ نے فائرنگ کر دی جبکہ دوسرے گروپ نے چھریوں سے حملہ کر دیا۔ تصادم میں گل رحمان اور غفار نامی شخص جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔ زخمیوں اور میتیوں کو پمز اسپتال اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :