طالبان کی کمیٹی سے کل ملاقات متوقع ہے ،عرفان صدیقی

بدھ 5 فروری 2014 16:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 فروری 2014ء) حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے کو آرڈی نیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ طالبان کی کمیٹی کے ساتھ کل ملاقات متوقع ہے۔

(جاری ہے)

مولانا سمیع الحق کی جانب سے دفاع پاکستان کونسل کے زیراہتمام یکجہتی کشمیرریلی سے خطاب کے رد عمل میں عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں ہم ان کے خدشات سنیں گے اور اپنے خدشات سے آگاہ کریں گے،ہمارے اختیارات سے متعلق اگرطالبان کی کمیٹی کو خدشات ہیں تو وہ دور کریں گے،جوبھی خدشات ہیں ملاقات میں تمام باتیں سامنے آئیں گی۔

متعلقہ عنوان :