پاکستانی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے ،آئی ایم ایف

بدھ 5 فروری 2014 15:42

پاکستانی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے ،آئی ایم ایف

دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 فروری 2014ء)آئی ایم ایف کے سربراہ جیفری فرینک نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے، تاہم حکومت کو معاشی استحکام کے لئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔

(جاری ہے)

دبئی میں پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان مذاکرات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستانی معیشت سے متعلق حکومت کی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا، انھوں نے کہا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران اقتصادی ترقی کی شرح پانچ فیصد رہی جبکہ ٹیکس وصولی میں بھی اضافہ ہوا، آئی ایم ایف کے سربراہ جیفری فرینک نے معاشی بہتری کے لئے حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حکومت نے اصلاحات معیشت درست سمت میں سفر کر رہی ہے، تاہم حکومت کو ٹیکس وصولی بڑھانے اور اخراجات میں کمی کے لئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔