رواں مالی سال کینو کی برآمد میں اضافہ

بدھ 5 فروری 2014 15:40

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 فروری 2014ء) رواں مالی سال کینو کی برآمد میں اضافہ دیکھا گیا ذرائع کے مطابق اب تک آٹھ کروڑ 79 لاکھ ڈالر مالیت کے چار ہزار کنٹینرز برآمد کئے جاچکے ہیں،برآمدکنندگان کا کہنا ہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک کے لئے بڑے پیمانے پر کینو کی برآمد کے باوجود روس کے لئے برآمد رک گئی ہے۔