پاکستان اورایران کا گیس لائن منصوبے پر نظر ثانی کا فیصلہ

بدھ 5 فروری 2014 15:40

تہران(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 فروری 2014ء) پاکستان اور ایران نے ایک بار پھر گیس پائپ لائن منصوبے پر نظرثانی کا فیصلہ کرلیاایرانی میڈیا کے مطابق پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو قابل عمل بنانے کے لئے دونوں ملکوں نے ایک بار پھر پائپ لائن کی تعمیر کے وقت اور قیمت کا تعین کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت تہران میں نائب ایرانی وزیر خارجہ علی مجیدی، پاکستانی وفد اور ماہرین کے درمیان بات چیت جاری ہے، ذرائع کا کہنا ہے امریکی دباؤ کے باوجود دونوں ملک کسی مثبت نتیجے پر جلد پہنچ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :