پولیس کی کون سے گاڑی رجسٹرڈ ، کن کا ٹوکن اور ٹیکس واجب الادا ہے ، آئی جی پنجاب نے رپورٹ طلب کر لی

بدھ 5 فروری 2014 15:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 فروری 2014ء) آئی جی پنجاب خان بیگ نے محکمے کی رجسٹرڈ اور کا ٹوکن ٹیکس ادا نہ ہونے والی گاڑیوں کی رپورٹ طلب کر لی ۔ بتایا گیا ہے کہ آئی جی پنجاب خان بیگ کی جانب سے صوبہ بھر کے پولیس افسران کو خط ارسال کیا گیا ہے جس میں ان سے پولیس کی گاڑیوں کی رجسٹریشن ،ٹوکن اور ٹیکس کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ دو روز میں تمام گاڑیوں کی تفصیلات آئی جی پنجاب کو ارسال کر دی جائیں گی ۔

ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کے پاس 27گاڑیاں غیر رجسٹرڈ ہیں جبکہ 70گاڑیاں اپنی عمر پوری کر چکی ہیں ۔ آئی جی کی جانب سے صوبہ بھر کے پولیس افسران کو ارسال کیے گئے خط میں پولیس افسران سے مزید درکار گاڑیوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئیں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :