سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز السعود فروری 15 سے 17 کے درمیان پاکستان کا دورہ کرینگے

بدھ 5 فروری 2014 15:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 فروری 2014ء) سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز السعود فروری 15 سے 17 کے درمیان پاکستان کا تین روزہ دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق اپنے دورے کے دوران وہ پاکستانی وزیراعظم محمد نواز شریف اور صدر ممنون حسین سے ملاقات کریں گے اور پاکستانی کی حساس فوجی تنصیبات کا دورہ بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران اہم باہمی معاہدوں پر دستخط ہونے کی بھی امید ہے جن میں سیکورٹی اور دفاع شامل ہے۔

اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔ یہ حالیہ عرصے میں دوسرے اہم سعودی وزیر کا دورہ پاکستان ہے۔ اس سے قبل سعودی وزیر خارجہ نے گزشتہ ماہ پاکستان کا دورہ کیا تھا۔دوسری جانب شام میں جاری حالات کے پیش نظر سعودی وزیر داخلہ کا دورہ پاکستان ملتوی کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :