پرویز مشرف نے خصوصی عدالت میں پیش ہونے کافیصلہ کرلیا

بدھ 5 فروری 2014 15:24

پرویز مشرف نے خصوصی عدالت میں پیش ہونے کافیصلہ کرلیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 فروری 2014ء) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے ترجمان نے کہا ہے کہ ان کے موکل خصوصی عدالت میں پیش ہونے کا ارادہ ظاہر کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف ان دنوں 2007 میں ایمرجنسی نافذ کرنے پر بغاوت کے چارجز کا سامنا کررہے ہیں جس کی سزا موت بھی ہوسکتی ہے۔ترجمان رضا بخاری نے ایک اعلامیے میں کہا کہ ہم اس بات کی تصدیق کرسکتے ہیں کہ سابق صدر مشرف نے بیل حاصل کرلی ہے اور خصوصی عدالت میں پیش ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

اعلامیے میں کہا گیا کہ مشرف نے ضمانتی مچلکوں پر لکھا ہے کہ وہ خصوصی عدالت کے اختیار کو نہیں مانتے تاہم قانون کی حکمرانی کی خاطر وہ عدالت کے سامنے حاضر ہوں گے۔یہ قیاس آرئیاں جاری تھیں کہ دل کے امراض میں گھرے مشرف کو بیرون ملک طبی امداد حاصل کرنے کی اجازت دے دی جائے گی۔مشرف کا نام \'ایگزٹ کنٹرول لسٹ\' میں بھی درج ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ پاکستان کو چھوڑ نہیں سکتے۔خیال رہے کہ نواز شریف کی حکومت بار بار یہ بات کہہ چکی ہے کہ مشرف کو عدالتوں کا سامنا کیے بغیر پاکستان سے جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :