طالبان کی ڈنڈا بردار شریعت کسی صورت قبول نہیں، الطاف حسین

بدھ 5 فروری 2014 15:22

طالبان کی ڈنڈا بردار شریعت کسی صورت قبول نہیں، الطاف حسین

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 فروری 2014ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان طالبان کے دھمکی آمیز رویے کا نوٹس لے، ڈنڈا بردار شریعت کسی صورت قبول نہیں کی جاسکتی۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہا کہ حکومت پاکستان طالبان کے دھمکی آمیز رویے کا نوٹس لے، گزشتہ دس سال سے طالبان کی ڈنڈا بردار شریعت کے بارے میں قوم کوآگاہ کرتا رہاہوں تاہم افسوس ہے کہ ایلیٹ کلاس کی اکثریت نے میری باتوں کا نہ صرف مذاق اڑایا بلکہ انہیں عوام میں خوف وہراس پھیلانے کی سازش قرار دیا،الطاف حسین نے کہاکہ عوام بلا امتیاز فقہ و مذہب معتدل مزاج اور لبرل سوچ رکھنے والوں کی ٹیمیں تشکیل دیں اور اپنے اپنے محلوں اور بازاروں میں خود حفاظتی ٹیمیں بنا کر چوکیداری نظام قائم کریں۔