کراچی لیگ‘ دفاعی چمپئن بلوچ مجاہد کی خیبر مسلم کے ہاتھوں شکست

بدھ 5 فروری 2014 15:19

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 فروری 2014ء) 11ویں کے وائی آئی کوکاکولا کراچی لیگ 2014کے دوسرے راوٴنڈ کے اختتام پر گروپ’اے‘ میں خیبر مسلم بلدیہ اور گروپ ’بی‘ میں کورنگی بلوچ اور اعظم اسپورٹس مشترکہ سرفہرست ہیں۔ بلوچ مجاہد اسٹیڈیم ابراہیم حیدری پر خیبر مسلم بلدیہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد دفاعی چمپئن بلوچ مجاہد کو پہلا جھٹکا دیا اور 1-0سے شکست دے کر گروپ ’اے‘ میں سرفہرست ہوگئی۔

فیصلہ کن گول وحید خان کی لگائی ہوئی کارنر کک پر سجاد محمد نے 29ویں منٹ میں اسکور کیا۔کورنگی بلوچ اسٹیڈیم شرافی پراعصاب شکن معرکے میں ایف سی روورز ملیر کو عرفان میموریل لانڈھی کیخلاف 2-1کی فیصلہ کن سبقت حاصل ہوئی۔ وقفہ پر مقابلہ 0-0سے برابر تھا ۔ ایف سی روورز کے مڈفیلڈر اسامہ نور نے ڈیڈ لاک توڑا اور48ویں منٹ میں اپنی ٹیم کیلئے پہلا گول اسکور کیااور70ویں منٹ میں اریب زیدی نے ایف سی روورز کی برتری کو 2-0سے مستحکم کردیا۔

(جاری ہے)

76ویں منٹ میں عرفان میموریل کو ملنے والی پنالٹی کو فضل بلوچ نے کارامد بنا کر اپنی ٹیم کے خسارے کو 1-2کیا تاہم فائنل وسل پر فیصلہ ایف سی روورز کے حق میں 2-1سے ہوا۔محمدی اسٹیڈیم میمن گوٹھ ملیر پر اعظم اسپورٹس نے ملک اسٹار (ویسٹ) کو 2-0کی ضرب لگائی۔ دونوں ہاف میں ایک ایک گول اسکور ہوا۔ 41ویں منٹ میں عقیل خان اور 83ویں منٹ میں متبادل اسٹرائیکر سلیم الله نے گیند کو جال کے حوالے کیا۔

ملک اسٹار کے کھلاڑی مقررہ وقت میں گیند کو جال کی جانب روانہ کرنے میں ناکام رہے۔ 2,2میچز کھیلنے کے بعد خیبر مسلم اوراعظم اسپورٹس کے 6,6جبکہ ایف سی روورزاوربلوچ مجاہد کے 3,3 پوائنٹس ہیں ۔ عرفان میموریل اور ملک اسٹار ہنوز اپنا کھاتہ کھولنے میں کامیاب نہ ہوسکی ہیں۔ریفریز حبیب الله، عدنان خان، غلام علی، انیس اختر، عبدالغفور، محمد عمر، عبدالغنی جبکہ میچ کمشنر اقبال منہاس، ایچ ایم حنیف اور رفیق بلوچ تھے۔ تیسرا راوٴنڈ 7فروری سے کھیلا جائیگا اوراس دن برما محمڈن اور معمار اسپورٹس کی ٹیمیں کورنگی بلوچ اسٹیڈیم شرافی پر باہم مقابل ہونگی۔

متعلقہ عنوان :