پاکستان تحریک انصاف کے منتخب ممبران اسمبلی کارکنان کو قدر دیں‘یاسین ملک
بدھ 5 فروری 2014 15:18
درگئی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 فروری 2014ء ) پاکستان تحریک انصاف کے منتخب ممبران اسمبلی کارکنان کو قدر دیں ۔ مخلص کارکنان کو دیوار سے لگانے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔ تحریک انصاف کی ملک بھر میں انتخابی کامیابی پارٹی کے کارکنان اور انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے طلباء کی مرہون منت ہے۔ منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کارکنان کو نظر انداز کرتے رہے تو وہ دن دور نہیں کہ پی ٹی آئی کا بھی دیگر سیاسی پارٹیوں کی طرح حشر ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی جنرل سکرٹری یاسین ملک نے پی ٹی آئی مالاکنڈ کے رہنماء مرزا خان اتمان خیل ، حاجی جعفر خان ، ضلعی صدر آئی ایس ایف مالاکنڈ محمد فواد خان ، تحصیل صدر آئی ایس ایف درگئی محمد طارق خان اور دیگر عہدیداروں کے ہمراہ درگئی میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر مرزاء خان اتمان خیل نے پی ٹی آئی کے منتخب قیادت کی بعض پالیسیوں کے سبب پیدا ہونے والی ناراضگی ختم کرنے کا اعلان کیا اور آئی ایس ایف کے وفد کا مصالحتی کردار اداء کرنے پرشکریہ بھی اداء کیاتاہم انہوں نے پی ٹی آئی مالاکنڈ کے منتخب ایم این اے و ایم پی اے سے پر زور مطالبہ کیا کہ وہ پارٹی کو کسی فرد وا حد کی جاگیر نہ بنائیں اور تمام کارکنان کو عزت دینے کے لئے کردار ادا کریں ۔
آئی ایس ایف کے صوبائی سکرٹری جنرل یاسین ملک نے اس موقع پر پی ٹی آئی کے صوبائی قیادت سے بھی پر زور مطالبہ کیا کہ وہ تحریک انصاف مالاکنڈ کے سینئر کارکنان کے تحفظات دور کرنے کے لئے اقدامات کریں اور مالاکنڈ کی تعمیر و ترقی کے لئے ان کارکنان کی رائے اور مشاورت کی قدر کریں بصورت دیگر آئی ایس ایف کے عہدیدار اور کارکنان پی ٹی آئی کے ان رہنماؤں کے ساتھ ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
-
ساہیوال،شور روم مالک کا اغوا جعلی پولیس افسر نے بھتہ لے کر چھوڑ دیا،مقدمہ درج ،تین گرفتار
-
خطے میں امن صرف ایک قابل عمل، خودمختار اور ملحقہ فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی یقینی بنایا جا سکتا ہے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار
-
پولیس ہیلپ لائن 15 کو انٹیلی جنس ایجنسیوں سے منسلک کر دیا گیا
-
9 مئی ایک سیاہ دن ہے ، واقعہ میں ملوث لوگوں کو سزائیں ملنی چاہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
ملک کی خاطرجان کا نذرانہ دینے والے شہدا کی عزت و توقیر سب پر لازم ہے‘بلیغ الرحمن
-
گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمن سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات
-
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
پرویزالٰہی ، محمد خان بھٹی سمیت دیگر کیخلاف مبینہ کرپشن ،کک بیکس وصول کرنے کے ریفرنس کی سماعت 15مئی تک ملتوی
-
ً9 مئی کے منصوبہ سازوں اور کار پردازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا: راجہ پرویز اشرف
-
وفاق نے پنجاب حکومت کو 20 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا عملی گرین سگنل دیدیا
-
گزشتہ برس 9 مئی کو جو ہوا نہیں ہونا چاہیے تھا،ہمیں حقیقی آزادی 14اگست 1947کو مل چکی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.