طالبان آئین کی جنگ لڑ رہے ہیں،آپریشن ملک میں آگ لگا دیگا،مولانا سمیع الحق
بدھ 5 فروری 2014 15:05
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 فروری 2014ء) مولانا سمیع الحق کہتے ہیں طالبان آئین کی بالادستی کی جنگ لڑ رہے ہیں،ان کے خلاف آپریشن پورے ملک میں آگ لگا دے گا۔ طالبان بڑے ہوشیار ہیں ، خود سامنے آنے کے بجائے اپنی لڑائی کے لئے تین رکنی کمیٹی کو آگے کر دیا۔
(جاری ہے)
اسلام آباد میں دفاع پاکستان کونسل سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے کہا کہ مذاکرات طالبان اور حکومت کے درمیان ہونے ہیں۔
طالبان بڑے ہوشیار ہیں ، طالبان نے مذاکرات کے لئے تین رکنی کمیٹی کو آگے کر دیا۔اس سے پہلے دفاع پاکستان کونسل سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت بے اختیار ہے جو ڈرون حملے بند نہیں کرا سکتی۔سربراہ دفاع پاکستان کونسل نے کہا کہ طالبان آئین اور دستور کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ان کے خلاف آپریشن پورے ملک میں آگ لگا دے گا۔مولانا سمیع الحق نے کہا نائن الیون کے بعد مشرف کی پالیسیوں سے ملک عذاب میں پڑ گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.