حملہ آور غیر ملکی نہیں ، قبائلی علاقے سے تعلق رکھتا ہے ، پشاورمیں کوچہ رسالدار میں خود کش حملہ کی ابتدائی رپورٹ میں انکشا ف

بدھ 5 فروری 2014 14:04

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 فروری 2014ء) صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے کوچہ رسالدار میں خودکش حملے کی ابتدائی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حملہ آور غیر ملکی نہیں بلکہ قبائلی علاقے سے تعلق رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پولیس کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ کوچہ رسالدار میں خودکش دھماکہ کرنے والے حملہ آور کی عمر16سے19 سال کے درمیان تھی، چہرے مہرے سے وہ غیر ملکی نہیں لگتا بلکہ اس کا تعلق قبائلی علاقے سے لگتا ہے، حملہ آور قصہ خوانی بازار سے کوچہ رسالدار میں داخل ہوا جہاں اس نے ایک ہوٹل پر پہنچتے ہی اس نے خود کو اپنے جسم پر باندھے بارودی مواد سے اڑالیا، خودکش حملہ آور کی باقیات سے خون اور اعضا کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے بھجوا دیئے گئے ہیں دوسری جانب پشاور میں دوسرے روز بھی علاقے میں فضا سوگوار رہی ملحقہ مارکیٹیں بند رہی واضح رہے کہ گزشتہ روز کوچہ رسالدار میں ایک ہوٹل پر خودکش حملے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے تھے اور تحریک طالبان پاکستان نے اس کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :