آئندہ دو تین سالوں میں ہم سب مل کر فلم انڈسٹری کو ترقی کی جانب لے جائینگے‘ ماہ نور

بدھ 5 فروری 2014 14:02

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 فروری 2014ء) اداکارہ ماہ نور نے کہا ہے کہ آج بالی ووڈ فلموں کی دوڑ میں ہم سے آگے ہے اور اس کا مقابلہ کرنے کیلئے ہم نے بھی جدوجہد شروع کر دی ہے ، آئندہ دو تین سالوں میں ہم سب مل کر فلم انڈسٹری کو ترقی کی جانب لے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بے شک فلم کے میدان میں بھارت ہم سے آگے ہے لیکن اسٹیج ڈرامے میں ہمارا کوئی جوڑ نہیں ہے ، ہمارے اسٹیج کا ایک فنکار بھارتی کامیڈین پر بھاری ہے۔ بھارت ہمارے اسٹیج ڈراموں کا مقابلہ نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں بھی پاکستانی اسٹیج ڈرامے سی ڈی پر دیکھیں جاتے ہیں جو ہماری کامیابی کی علامت ہے ۔

متعلقہ عنوان :