فلم انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے باصلاحیت فنکاروں اور ہدایتکاروں سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے‘ ریشم

بدھ 5 فروری 2014 14:02

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 فروری 2014ء) اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ زندگی میں جتنی شہرت ملی اس کا تصور بھی نہیں کیا، ویران سٹوڈیو دیکھ کر دل خون کا آنسو روتا ہے ، ایک وقت تھا کہ سٹوڈیوز میں 24گھنٹے شوٹنگ کا سلسلہ جاری رہتا تھا مگر آج وہی سٹوڈیو ویران پڑے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ جلد ہی پاکستان فلم انڈسٹری میں بہتری آئے گی اور دوبارہ سے نگارخانے آباد ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے باصلاحیت فنکاروں اور ہدایتکاروں سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پڑوسی ملک کے ڈرامے نے کچھ وقت کے لیے ہماری انڈسٹری کوپریشانی میں ضرورڈالاتھا مگراب یہ بھوت اترچکاہے ہماری عوام پاکستانی فنکاروں کے کام کو پسند کررہے ہیں اورچاہتے ہیں کہ ہمارے ہاں معیاری فلمیں اور ڈرامے بنیں۔

متعلقہ عنوان :