جند اللہ تنظیم نے پشاور خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی، جنداللہ تنظیم تحریک طالبان کا حصہ نہیں ، ترجمان شاہد اللہ شاہد

بدھ 5 فروری 2014 13:55

جند اللہ تنظیم نے پشاور خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی، جنداللہ تنظیم ..

پشاور(رحمت اللہ شباب.اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری۔2014ء) گزشتہ روز پشاور میں ہونے والے خودکش حملے کی ذمہ داری بین الاقوامی عسکریت پسند تنظیم جند اللہ نے ذمہ داری قبول کر لی، نامعلوم مقام سے اُردو پوائنٹ کے ساتھ گفتگو میں جنداللہ کے سینئر کمانڈر اور ترجمان احمد مروت نے بتایا کہ اہل تشیع پہلے بھی ہمارے نشانے پر تھے اور آج بھی ہیں۔

(جاری ہے)

اہل تشیع جہاں بھی موجود ہوں گے ہم ان کو نشانہ بنائیں گے، ایک سوال کے جواب میں احمد مروت کا کہنا تھا کہ ہم تحریک طالبان کا حصہ نہ ہیں اور نہ ہمارے ان سے کسی قسم کے تعلقات ہیں، ہمارا تعلق القاعدہ سے ہے، اور ہماری تنظیم پوری دُنیا میں پھیلی ہوئی ہے، دوسری طرف تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنداللہ تنظیم نہ تحریک طالبان کا حصہ ہے اور نہ ان کا تحریک طالبان سے الحاق ہے، ترجمان نے واضح طور پر کہا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والے پشاور حملے سے تحریک طالبان یا اس سے منسلک کسی تنظیم کا کوئی کردار نہیں نہ ہم بے گناہ لوگوں کو نشانہ بناتے ہیں. انہوں نے میڈیا سے اپیل کی کہ وہ جند اللہ تنظیم کے ساتھ تحریک طالبان کا نام شامل نہ کریں.