پولیس نے کرکٹرعمراکمل کیخلاف مقدمے کاچالان عدالت میں جمع کرادیا
بدھ 5 فروری 2014 13:54
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 فروری 2014ء) پولیس نے کرکٹرعمراکمل کے خلاف مقدمے کاچالان عدالت میں جمع کرادیا،پولیس کے مطابق چالان میں عمر اکمل کو ٹریفک وارڈن سے جھگڑے کا باقاعدہ ذمہ دار قراردیا گیا ہے ،ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ عمر اکمل پر مقدمے کا چالان کل عدالت میں جمع کراگیا تھا۔ عمراکمل پر ٹریفک وارڈن سے جھگڑے کے بعد کارسرکارمیں مداخلت پرمقدمہ درج کیا گیا تھا۔
(جاری ہے)
پولیس کے مطابق واقعہ فردوس مارکیٹ کے قریب پیش آیا جہاں عمر اکمل نے سگنل توڑا اور وارڈن کے روکنے کے باوجود گاڑی نہ روکی، پولیس کا کہنا تھا کہ عمر اکمل نے وارڈن کے ساتھ بدتمیزی کی اوراسے دھمکیاں بھی دیں جبکہ عمر اکمل کا موقف ہے کہ انہوں نے وارڈن سے کہا کہ انہیں جلدی ہے، ایک تقریب میں جانا ہے لیکن اس نے بد تمیزی کی اور مجھ پر تشدد کیا، جس سے چہرے پر زخم بھی آیا۔عینی شاہدین کے مطابق کرکٹر عمر اکمل اور ٹریفک وارڈن میں جھگڑا گاڑی کے کاغذات طلب کر نے پر ہوا تھا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دائرکردہ درخواست میں بائیومیٹرک تصدیق کرادی
-
سپیکرایازصادق سے سعودی سفیر کی ملاقات ،تعلقات کو مزید وسعت دینے کا اعادہ
-
غزہ سے متعلق اصولی موقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، ایرانی صدرابراہیم رئیسی
-
آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
-
ملک میں آئین قانون معطل ہو تو پھر ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کیسے آسکتی ہے؟
-
سکیورٹی،اندرونی اورعلاقائی مسائل چیلنجزہیں، یوسف رضا گیلانی
-
ایران کے ساتھ تعلقات امریکا کا نہیں ہمارا معاملہ ہے، ملیحہ لودھی
-
تحریک انصاف کا بشری بی بی کی بگڑتی صحت پر اظہار تشویش
-
بشری بی بی فٹ قرار، تازہ ترین رپورٹ اعلی حکام کو بھجوا دی گئی
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
غزہ کے ہسپتالوں میں ہلاکتیں، اقوام متحدہ کا تفتیش کا مطالبہ
-
عمران خان کا بیرون ملک جانے سے صاف انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.