نمک ،مرغن غذائیں اور ذہنی تناؤ،بلند فشار خون کا سبب

بدھ 5 فروری 2014 13:54

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 فروری 2014ء)طبی ماہرین کے مطابق پاکستان میں 18 فیصد نوجوان بلند فشار خون کی بیماری میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے ذیابیطس اور امراض قلب سمیت صحت کے کئی مسائل ہولناک صورت حال اختیار کرتے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

طبی ماہرین کے مطابق نمک اور مرغن غذاؤں کا بڑھتا ہو ا استعمال ،ذہنی تناؤاور موٹاپا بلند فشار خون کی بنیادی وجوہات ہیں۔

بلند فشار خون یا ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے انسان ذیابیطس اور امراض قلب سمیت صحت کے دیگر عارضوں میں مبتلاہو جاتا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں نوجوانوں کی 18 فیصد آبادی اور 45 سال عمر کے 35 فیصد افراد بلند فشار خون کے مرض میں مبتلا ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق،، خوراک اعتدال اور ورزش کو معمول بنالیا جائے تو کئی بیماریوں سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔