امریکہ میں فٹبال اسٹیڈیم کی چھت سیکنڈوں میں گرادی گئی

بدھ 5 فروری 2014 12:48

مینی سوٹا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 فروری 2014ء) امریکہ میں فٹبال سٹیڈیم کی چھت سیکنڈوں میں گرادی گئی۔امریکی ریاست مینی سوٹا کے شہرمینا پولس میں فٹبال اسٹیڈیم کی چھت کوبارود لگا کرسیکنڈوں میں ملبے میں تبدیل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اسٹیڈیم کی چھت گراتے وقت آس پاس کی سڑکوں، کاروبار اورریل اسٹیشن کوبند کردیا گیا تھا۔ شہرمیں اس جگہ پرنیا اسٹیڈیم تعمیرکیا جائیگا جس پرایک ارب ڈالرکی لاگت آئیگی۔ موجودہ اسٹیڈیم 1982میں قائم کیا گیا تھا اوریہ 2008تک منی سوٹا ٹوئنزکا ہوم گراؤنڈ رہا۔

متعلقہ عنوان :