پاک بھارت سیریز کیلئے قومی 15 رکنی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان کل ہوگا

بدھ 5 فروری 2014 12:45

اسلام آباد/فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 فروری 2014ء) پاک بھارت سیریز کیلئے قومی 15 رکنی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان جمعرات کو ہوگا سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین بلا ل ستی کے مطابق حتمی 15 رکنی سکواڈ کا اعلان 6 فروری کو کیا جائے گا۔ پاک بھارت سیریز میں تین ٹی 20- میچز اور تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلا ٹی 20- میچ 15 فروری کو لاہور ، دوسرا اور تیسرا ٹی 20 میچز 16 اور 17 فروری کو فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔

پاک بھارت کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا ون ڈے 19 فروری، دوسرا 21 فروری جبکہ 23 فروری کو کھیلا جائے گا۔ بھارت کی ٹیم سیریز کھیلنے کے لئے 13 فروری کو لاہور پہنچے گی ادھر سی پی او فیصل آباد ڈاکٹر حیدر اشر ف نے پاکستان انڈیا بلائنڈ کرکٹ سیریز کے فیصل آباد میں میچز پر بھر پور سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ کھیل اور کھلاڑیوں کاتحفظ پولیس کی ذمہ داریوں میں شامل ہے اس لیے 16/17فروری 2014کو فیصل آباد میں پاکستان انڈیا بلائنڈ کرکٹ سیریز کے میچوں کا انعقاد خوش آئندہ ہے اور دونوں میچز پر سیکیورٹی پلان مرتب کرکے سیکیورٹی لگائی جائے گی یاد رہے کہ دونوں ملکوں کی بلائنڈ ٹیمز کے درمیان کرکٹ سیریز 15فروری تا 23فر وری ملک کے مختلف حصوں میں منعقد ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :