نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا

بدھ 5 فروری 2014 12:45

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 فروری 2014ء) نیوزی لینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ (آج)6 سے 10 فروری تک ایڈن پارک آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم برینڈن میک کلم کی قیادت میں میدان میں اتریگی ، بھارتی ٹیم کی قیادت مہندرا سنگھ دھونی کرینگے ۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے مابین 1955 سے اب تک کھیلے گئے 52 ٹیسٹ میچز میں بھارت کا پلڑا بھاری ہے، بھارتی ٹیم نے 52 میں سے 18 ٹیسٹ میچ جیتے جبکہ نیوزی لینڈ نے 9 میچوں میں فتح حاصل کی، دونوں ٹیموں کے مابین 25 ٹیسٹ ڈرا ہوئے۔ سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 14 سے 18 فروری تک ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پانچ ون ڈے میچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 4-0 سے زیر کیا۔

متعلقہ عنوان :