نئی اینی میٹڈ فلم”مپٹس۔دی موسٹ وانٹِڈ“کا ٹریلر ریلیز

بدھ 5 فروری 2014 11:39

ہالی وڈ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 فروری 2014ء)والٹ ڈزنی کی نئی اینی میٹڈ فلم”مپٹس -دی موسٹ وانٹِڈ“کا ٹریلر ریلیزکردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جیمز بوبن کی ڈائرکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک سبز رنگ کے ایسے مینڈک کے گِرد گھومتی ہے جو مجرموں کی تلاش اور خاتمے کیلئے اپنے ساتھیوں سمیت دنیا کے دورے پر نکل پڑتاہے، فلم میں ایڈونچر بھی ہے اور کامیڈی بھی ، فلم 21 مارچ کوسینما وٴں کی زینت بنے گی۔