حکومتی مذاکراتی کمیٹی کل ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات اوراجلاس کرے گی

بدھ 5 فروری 2014 11:25

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کل ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات اوراجلاس کرے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 فروری 2014ء)حکومت اور طالبان کی مذاکراتی کمیٹیوں کا پہلا اجلاس اب کل ہو گا۔ذرائع کے مطابق تعطل کے بعد دونوں کمیٹیوں میں رابطہ ہوا اور اب مذاکراتی کمیٹیوں کا پہلا اجلاس کل ہوگا۔

(جاری ہے)

حکومتی کمیٹی کے ارکان کل ہی ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالسلام سے ملاقات کریں گے جس میں مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

حکومتی کمیٹی آرمی چیف کی سعودی عرب سے واپسی کے بعد ان سے بھی ملاقات کرے گی۔واضح رہے کہ دونوں کمیٹیوں کے درمیان ملاقات چار فروری کو ہونا تھی جو کہ حکومتی کمیٹی کی جانب سے وضاحتیں طلب کیے جانے کے بعد ملتوی کر دی گئی تھی،طالبان کمیٹی نے حکومتی کمیٹی کے اس اقدام کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے اہم معاملے میں دلچسپی لینے کی اپیل کی تھی۔