وزارت داخلہ نے اسلحہ لائسنسوں کی توثیق اور لائسنس کاپیوں کو کمپیوٹرائزڈ لائسنس میں تبدیل کرانے کیلئے تاریخ میں توسیع کر دی

منگل 4 فروری 2014 21:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 فروری ۔2014ء) وزارت داخلہ نے اسلحہ لائسنسوں کی توثیق اور لائسنس کاپیوں کو کمپیوٹرائزڈ لائسنس میں تبدیل کرانے کیلئے تاریخ میں 30 جون تک توسیع کر دی۔

(جاری ہے)

منگل کو وزارت داخلہ کی طرف سے نادرا کو لکھے گئے مراسلہ میں کہا گیا کہ عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسلحہ لائسنسوں کی توثیق اور کاپی والے پرانے اسلحہ لائسنسوں کو کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس میں تبدیل کرانے کیلئے 30 جون 2014ء تک تاریخ میں توسیع کی جاتی ہے۔ نادرا کی طرف سے ایک سال کیلئے جاری کئے گئے ایسے اسلحہ لائسنس جن کی مدت ختم ہو چکی ہے یا ہو رہی ہے اب 30 جون 2014ء تک کارآمد تصور ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :