رحیم اللہ یوسفزئی کا طالبان کمیٹی کے کوآرڈی نیٹرمولانا یوسف شاہ سے رابطہ ، ملاقات کی خواہش کااظہار

منگل 4 فروری 2014 21:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 فروری ۔2014ء) حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن رحیم اللہ یوسفزئی نے طالبان کمیٹی کے کوآرڈی نیٹرمولانا یوسف شاہ سے رابطہ کرکے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیامولانا یوسف شاہ نے کہا کہ منگل کو مذاکرات ممکن نہیں ، مولانا سمیع الحق اور دیگر ارکان جاچکے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن رحیم اللہ یوسفزئی نے کوآرڈینیٹر طالبان کمیٹی مولانا یوسف شاہ سے رابطہ کیا اور کہا کہ طالبان کمیٹی سے متعلق ابہام دورہو گیا، حکومتی کمیٹی مذاکرات کیلئے تیار ہے۔

مولانا یوسف شاہ نے رابطہ کی تصد یق کرتے ہوئے کہا کہ رحیم اللہ یوسف زئی نے مذاکرات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ مولانا یوسف شاہ نے کہا کہ انہیں آگاہ کیا ہے کہ مولانا سمیع الحق اوردیگرارکان جا چکے ہیں، رحیم اللہ یوسفزئی کوبتایا کہ منگل کو مذاکرات ممکن نہیں ہیں۔