Live Updates

مذاکراتی عمل میں براہ راست طالبان کا اپنا نمائندہ بھی شامل ہونا چاہیے ،وزیراعظم نواز شریف ،عمران خان کی جانب سے طالبان کے ساتھ مذاکرات سے پیچھے ہٹنا سمجھ سے بالاتر ہے ، خواہش مذاکرات کامیاب ہوں ،امن و امان بہتر بنانے میں کامیاب ہوگئے تو ملک ترقی کی شاہراہ پر آگے بڑھتا جائیگا ، ارکان پارلیمنٹ سے گفتگو

منگل 4 فروری 2014 21:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 فروری ۔2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مذاکراتی عمل میں براہ راست طالبان کا اپنا نمائندہ بھی شامل ہونا چاہیے ، عمران خان کی جانب سے طالبان کے ساتھ مذاکرات سے پیچھے ہٹنا سمجھ سے بالاتر ہے ، خواہش مذاکرات کامیاب ہوں ،امن و امان بہتر بنانے میں کامیاب ہوگئے تو ملک ترقی کی شاہراہ پر آگے بڑھتا جائے گاوزیراعظم ہاوٴس اسلام آباد میں راولپنڈی ڈویژن کے اراکین اسمبلی سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کا آغاز ہوچکا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ مذاکراتی عمل میں براہ راست طالبان کا اپنا نمائندہ بھی شامل ہونا چاہئے۔ عمران خان کی جانب سے طالبان کی کمیٹی کا حصہ نہ بننے پر نواز شریف نے کہاکہ یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے کہ انہوں نے کس وجہ سے مذاکراتی کمیٹی کا حصہ بننے سے انکار کیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے عمران خان کے طالبان کے ساتھ مذاکرات سے پیچھے ہٹنے کو سمجھ سے بالاتر قرار دیتے ہوئے خواہش ظاہر کی ہے کہ مذاکرات کامیاب ہونے چاہئیں وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ انہوں نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے ایسے میں اگر ہم امن و امان بہتر بنانے میں کامیاب ہوگئے تو ملک ترقی کی شاہراہ پر آگے بڑھتا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے حکومت نے مختصر اور طویل مدتی منصوبے شروع کردیئے ہیں، ہم نے شفاف اور میرٹ پر مبنی گڈ گورننس کا نظام متعارف کرایا ہے۔وزیراعظم نواز شریف نے مندرہ چکوال اور سوہاوہ چکوال سڑکوں کی ترجیحی بنیادوں پر تعمیر کی ہدایت کی، اس موقع پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی بھی موجود تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات