برطانوی صحافی ایوان ریڈلی کی ڈاکٹر عصمت صدیقی کی رہائشی گاہ پر ملاقات

منگل 4 فروری 2014 20:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 فروری ۔2014ء)معروف برطانوی صحافی ایوان ریڈلی کی ڈاکٹر عصمت صدیقی کی رہائشی گاہ پر ملاقات اس موقع پر عافیہ موومنٹ کی رہنماء ڈاکٹر فوزیہ صدیقی بھی موجود تھی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی صحافی نے کہا کہ وہ ڈاکٹر عصمت صدیقی کی رہائشی گاہ پر اظہار یکجہتی کیلئے آئی ہیں۔ ان کا دکھ میرا دکھ ہے انہوں نے پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح وہ شام کی دکھیا عوام کیلئے کام کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

اسی جذبے کے تحت ڈاکٹرعافیہ کے سلسلے میں بھرپور تعاون کریں گی۔اس موقع پر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ موجودہ اور سابقہ حکومتوں نے اپنی الیکشن کیمپین کے سلوگن میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا مسئلہ پیش رکھا تھا لیکن اب وہ لاتعلق نظر آتی ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ مثبت طریقے سے حکومت کی توجہ اس طرف دلائی اور احتجاج سے اجتناب کیا تاکہ عوام کے روز مرہ کے معمولات متاثر نہ ہوں۔ اس موقع پر صحافیوں اور دانشوروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ڈاکٹر ایوان ریڈلی کی آمد کاجوش استقبال کیاگیا۔ مسلم امہ کیلئے جو کاوشیں کررہی ہیں اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔