Live Updates

تحریک انصاف کے زیر اہتمام ڈرون حملوں کیخلاف دھرنے کو 74روز مکمل،کارکنان نے ثابت کر دیا وہ انتہائی ثابت قدم اور اپنے قائد کی آواز پر ھر قربانی دینے کو تیار ہیں

منگل 4 فروری 2014 20:11

پشاور(رحمت اللہ شباب۔ اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 فروری ۔2014ء) تحریک انصاف کے زیر اہتمام ڈرون حملوں کیخلاف دھرنے کو 74روز مکمل ہو گئے ۔منگل کو دھرنے کے 74ویں روز تحریک انصاف نوشہرہ کے کارکنان نے میجر فیاض خلیل اور محمد عمران کی قیادت میں دھرنا دیا ،اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد سمیت اتحادی جماعتوں کے ارکان نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

کارکنان نے ڈرون حملوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان نے ثابت کر دیا کہ وہ انتہائی ثابت قدم اور اپنے قائد کی ․آواز پر ھر قربانی دینے کو تیار ہیں۔انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان اصولی موقف پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے اور یہ خوبی ان میں عمران خان کی وجہ سے ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات