سندھ اسمبلی کے سیکرٹری نے چیف سیکریٹری سندھ کو افسر شاہی کے تاخیر ی حربوں کے خلاف خط لکھ دیا

منگل 4 فروری 2014 20:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 فروری ۔2014ء) سندھ اسمبلی کے سیکرٹری نے چیف سیکریٹری سندھ کو افسر شاہی کے تاخیر ی حربوں کے خلاف خط لکھ دیا۔سندھ اسمبلی کے اسپیکر کی ہدایت پر سیکرٹری سندھ اسمبلی کی جانب سے لکھے جانیوالے خط میں کہا گیا ہے کہ افسر شاہی بروقت ارکان اسمبلی کے سوالا ت کے جوابات ارسال نہیں کرتے ، جس سے اسمبلی ایجنڈے کو حتمی شکل دینے میں مشکلات پیش آتی ہے۔

(جاری ہے)

خط میں کہا گیا ہے کہ مختلف محکموں کو سوالات بھیجنے کے بعد دس روز کے اندر تحریری جوابات سندھ اسمبلی کو ارسال کرنا ہوتے ہیں، تاہم اس سلسلے میں غیر ضروری تاخیر کی جاتی ہے ،جس کی وجہ سے سوالات کے جوابات وقفہ سوالات میں شامل نہیں ہوپاتے،، لہذا تما م افسران کو پابند کیا جائے کہ سندھ اسمبلی کے ارکان کی جانب سے بھیجے جانے والے سوالات کے جوابات دس یوم کے اندر ارسال کرنے کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :