تیتر کا شکار کرنا غیر قانونی نہیں ، میں تو شیر کا بھی شکار کرتا ہوں،آغاسراج درانی

منگل 4 فروری 2014 20:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 فروری ۔2014ء) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ تیتر کا شکار کرنا غیر قانونی نہیں ، میں تو شیر کا بھی شکار کرتا ہوں۔ منگل کو سندھ اسمبلی کے اجلاس سے ابل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحفظ پاکستان آرڈیننس کسی کے خلاف نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بہت سے قوم پرست تو پاکستان کو بھی نہیں مانتے۔ انہوں نے کہا کہ بہتری کے لئے قانون سازی ناگزیر ہے۔ اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ کراچی آپریشن سے کوئی خوش ہو یا نہیں ہم اپنی ذمہ داری ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کا دائرہ کار کو اندرون سندھ تک بڑھانے کی بھی ضرورت ہے۔