موسم سرما میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا جن بوتل میں بند نہ ہو سکا ،شارٹ فال بڑھنے سے لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں بھی اضافہ

منگل 4 فروری 2014 20:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 فروری ۔2014ء) موسم سرما میں بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا جن بوتل میں بند نہ ہو سکا ،حکومتی اعدادوشمار کے برعکس شارٹ فال بڑھنے سے لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں بھی اضافہ ہو گیا ۔این ٹی ڈی سی کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی کل پیداوار9100میگا واٹ کے مقابلے میں طلب 11200میگا واٹ رہی ۔

(جاری ہے)

ہائیڈل سے 3260، تھرمل سے 1400جکہ آئی پی پیز سے 4440میگا واٹ بجلی کی پیداوارحاصل ہوئی ۔ذرائع کے مطابق این ٹی ڈی سی کے 2100میگا واٹ شارٹ فال کے اعدادوشماردرست نہیں بلکہ شارٹ فال 2500میگا واٹ سے زائد ہے جسکے باعث لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ ایک مرتبہ پھر بڑھ گیا ہے ۔ گزشتہ روز مختلف شہری علاقوں میں 9سے 11جبکہ دیہی علاقوں میں 12سے 14گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :