پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ، پرویز مشرف مردانگی کا ثبوت دیتے ہوئے عدلیہ کا سامنا کریں ‘ میاں منظور وٹو ،ہم ایک بار پھر راولپنڈی اور اسلام آباد میں ضلع، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر پارٹی کی تنظیم نو کر رہے ہیں‘ پریس کانفرنس سے خطاب
منگل 4 فروری 2014 20:08
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 فروری ۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ ہم ایک بار پھر راولپنڈی اور اسلام آباد میں ضلع، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر پارٹی کی تنظیم نو کر رہے ہیں، بلدیاتی انتخابات میں پارٹی زیادہ فعال اور متحرک نظر آئے گی کیونکہ بلدیاتی ادارے جمہوریت میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں اس لئے بلدیاتی انتخابات جلد سے جلد کروایا جائے چاہے ان کا انعقاد 2002 کی حلقہ بندیوں کیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر تنویر اشرف کائرہ، ، راجہ عامر خان، عابد حسین صدیقی، ندیم اشرف چن، خرم لطیف کھوسہ، تسنیم احمد قریشی، نواب شیر بصیر، راجہ عمران اشرف اور منظور احمد مانیکا کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
میاں منظور وٹو نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے آسمان کو چھوتے ہوئے بجلی کے نرخوں کے باوجود سردیوں کے موسم میں بھی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔
غریب آدمی نے بلوں کے خوف سے بجلی کا استعمال کم کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت چوری، ڈکیتی، راہزنی اور قتل و غارت پر قابو پانے میں ناکام ہو گئی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف مردانگی کا ثبوت دیتے ہوئے عدلیہ کا سامنا کریں جس طرح سابق صدر آصف علی زرداری نے صدارتی استثنیٰ ختم ہونے کے بعد عدالتوں میں حاضری دی حالانکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ان پر بے بنیاد کیس بنائے گئے اسی طرح سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف بھی عدلیہ کے روبرو پیش ہو رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.