کراچی،پولیس شہداء کی نماز جنازہ گارڈن ہیڈ کوارٹر میں ادا کر دی گئی،جرائم کے خاتمے تک پولیس کی کارروائیاں نہ صرف جاری رہیں گی بلکہ اس میں مزید تیزی بھی آئے گی، آئی جی سندھ ، نماز جنازہ میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ، آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ، ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہدحیات سمیت دیگراعلیٰ حکام کی شرکت

منگل 4 فروری 2014 19:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 فروری ۔2014ء) کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری تھانے ایسٹ زون کی حدود میں گزشتہ روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ منگل کو پولیس ہیڈ کوارٹرز گارڈن میں ادا کی گئی،آئی جی سندھ نے کہاہے کہ جرائم کے خاتمے تک پولیس کی کارروائیاں نہ صرف جاری رہیں گی بلکہ اس میں مزید تیزی بھی آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق براہیم حیدری تھانے ایسٹ زون کی حدود میں گزشتہ روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ منگل کو پولیس ہیڈ کوارٹرز گارڈن میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ، آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، شاہدحیات،ایڈیشنل آئی جی سی آئی ڈی، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈی آئی جی سی آئی اے، زونل ڈی آئی جیز، ضلع ایس ایس پیز کراچی کے علاوہ شہداء کے ورثا، رشتہ داروں، دوست احباب سمیت پولیس افسران و جوانوں اور اہل علاقہ کی ایک کثیر تعدادنے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پولیس کے خصوصی دستے نے شہداء کو شہید سلام بھی پیش کیا۔ واضح رہے کہ سب انسپکٹر محمد افراز خان، ہیڈ کانسٹیبل محمد شفیع، کانسٹیبل دل دار علی اور کانسٹیبل محمد اختر گزشتہ روز نامعلوم افراد سے جاں بحق ہوگئے تھے ۔رواں سال کے دوران 31پولیس اہلکار نامعلوم دہشت گردوں کی اندھی گولیوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔نمازجنازہ کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ نے شہید ہونے والے چار پولیس اہلکاروں کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرائم کے خاتمے تک پولیس کی کارروائیاں نہ صرف جاری رہیں گی بلکہ اس میں مزید تیزی بھی آئے گی۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ محکمہ پولیس سندھ شہداء پولیس اہلکاروں کو مروجہ مراعات دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کا ہر ایک افسر اور جوان اپنی اپنی حیثیت میں ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانندہے جو شہریوں کی جان و مال کی سلامتی کے ضمن میں ایک ڈھال بن کر جرائم اور اس سے وابستہ افراد کے خلاف ایک جنگ لڑ رہے ہیں۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :