پرویز مشرف نے وارنٹ گرفتار ی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

منگل 4 فروری 2014 19:36

پرویز مشرف نے وارنٹ گرفتار ی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 فروری ۔2014ء) سابق صدر پرویزمشرف نے وارنٹ گرفتاری کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کے وکلاء شریف الدین پیرزادہ ، انورمنصور اور خا لد رانجھا نے درخواستیں دائر کی ہیں،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ خصوصی عدالت کے دس جنوری کے حکم پرضابطہ فوجداری کا اطلاق نہیں ہوتا، واضح رہے کہ خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو علاج کے لئے بیرون ملک بھیجنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے ، خصوصی عدالت نے پرویزمشرف کو سات فروری کوعدالت میں حاضر ہونے کا حکم بھی دے رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :