ہماری 3رکنی کمیٹی فائنل ہے،جس نے مذاکرات کرنے ہیں اسی کمیٹی سے کرے ، تحریک طالبان ، با مقصد نتیجہ خیزمذاکرات کیلئے سنجیدہ ہیں ، حکومت بھی سنجیدگی کا مظاہرہ کرے ، شاہد اللہ شاہد کا بیان

منگل 4 فروری 2014 19:36

ہماری 3رکنی کمیٹی فائنل ہے،جس نے مذاکرات کرنے ہیں اسی کمیٹی سے کرے ، ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 فروری ۔2014ء) ترجمان کالعدم تحریک طالبان پاکستان شاہداللہ شاہد نے وضاحت کی ہے کہ ہماری 3رکنی کمیٹی فائنل ہے،مذاکرات اسی کمیٹی سے کرنے ہوں گے۔ ایک بیان میں شاہداللہ شاہد نے حتمی طور پر کہا کہ ہماری جانب سے کمیٹی میں کوئی نیا نام شامل نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تر جمان نے کہا کہ اس حوالے سے مولانا سمیع الحق کو فون کرکے آگاہ کردیا ہے۔ کالعدم طالبان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ٹی ٹی پی نے اپنی رابطہ کمیٹی کو حتمی شکل دے دی ہے، شاہد اللہ شاہد نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان پر ہم نے اعتماد کیا، انہیں خود پر اعتماد نہیں، ہم بامقصد نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہیں۔ترجمان نے کہاکہ حکومت بھی سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔